کفالت احساس پروگرام پی ٹی آئی منشور کا حصہ‘ ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصا ف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا ہے کہ کفالت احساس پروگرام پی ٹی آئی کے منشور پر عمل درآمد کی طرف اہم (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)
قدم ہے کمزور طبقات کا احساس اور انکی فلاح کے لیے کوشش ریاست مدینہ کا اہم ستون تھا انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں تعلیم و تربیت اور کردار سازی کے ذریعے کام کاج کے قابل لوگوں کو ہنر مند بنا کر کفالت احساس پروگرام صرف حقیقی ضرورت مندوں تک پہنچایا جائے گا وہ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ اس حوالے سے قوم کو بھی اپنا مثبت کردار آگے بڑھ کر ادا کرنا ہوگا تاکہ کوئی حقیقی ضرورت مند محروم نہ رہے اور غیر ضرورت مند مستحقین کا حق نہ کھا سکے۔
شاہینہ نجیب