ارکان اسمبلی کی تنخواہ میں 400فیصد اضافہ اصل میں تبدیلی ہے‘ احمد یار ہنجرا

  ارکان اسمبلی کی تنخواہ میں 400فیصد اضافہ اصل میں تبدیلی ہے‘ احمد یار ہنجرا

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہاہے کہ بے روزگاری غربت اور مہنگائی سے تنگ غریب عوام کو خودکشیوں پر مجبور ہیں (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

،قرضوں پر چلنے والی پی ٹی آئی کی حکومت کے حکمران اپنی تنخواہیں بڑھا کر شاہانہ زندگی گزارنے کی تگ ودو میں ہیں،بے روزگاری اور مایوسی دن بدن برھتی جارہی ہے، انقلاب کے نعرے لگانے والوں نے انقلاب کی توہین کی ہے،موجودہ منتخب نمائندوں نے کہیں کوئی ترقیاتی کام نہ کروائے جبکہ انہوں اربوں کے ترقیاتی کام کرائے ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤ س پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومتی قرضے 32ہزار 130ارب روپے سے تجاوز کرگئے، پی ٹی آئی نے سوا سال میں حکومتی قرضوں میں 7 400ارب روپے کا اضافہ کیا،15 ماہ کے دوران حکومت نے ملکی ذرائع سے 46 کھرب 20 ارب 40 کروڑ روپے کے نئے قرضے لیے،قرضوں کے بل بوتے پر چلنے والی حکومت کے ارکان اپنی تنخواہوں میں 4سو فیصد تک اضافہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں جبکہ غریب عوام بجلی، گیس،ایل پی جی گیس،آٹا،گندم، چینی، ادویات کی قیمتوں میں جان لیوا ٹیکس اور مہنگائی کے ہاتھوں زندہ درگورہور ہے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے نااہل وزراء کی فوج کا قبلہ درست کریں، ملک بھر میں مہنگائی کا سونامی برپا کرکے ملک کے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے، نوکریوں کا جھانسا دیکر عمران خان نے نوجوان نسل کو گمراہ کرکے ڈیڑھ سال میں دس لاکھ غریب نوجوانوں کو بے روزگار کر دیا اورانقلاب کے نعرے لگانے والوں نے انقلاب کی توہین کی ہے،ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ ایک گیس کے چولہے کا بل جو کہ پہلے2سے3سو روپے آتا تھا اب 4سے5 ہزار سے اُوپر آرہا ہے،ملازم طبقہ کی تنخواہ وہی ہے اسے نہیں بڑھایاگیا،مزدور طبقہ اسی مزدور ی میں کام کررہا ہے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سمیت ایم پی اے، ایم این اے جو اپنی تنخواہ اسمبلی میں براٹھے کے لیے بل پیش کرسکتے ہیں ان کو غریب نظر نہیں آتے، سینٹ چئیرمین ڈپٹی چئیرمین، سپیکر، ڈپٹی سپیکر، سینٹ و قومی اسمبلی کے ممبران کا لاکھوں میں ملنے والی تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتاتو پھر غریب کا گزارہ کیسے ہو رہا ہوگا،ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو ہر وقت ہنجراء خاندان کا خوف ان پر طاری ہے جس نے اپنے دور اقتدار میں یکساں طور پر اور بلا تفریق تعلیم‘ صحت اور انفراسٹرکچر پر کام کیا جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ان حلقوں میں اربوں کے کام کروائے گئے

ہنجرا

مزید : ملتان صفحہ آخر