کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پوری قوم بھرپور احتجاج کیلئے تیار‘ مسز شاہدہ احمد

  کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پوری قوم بھرپور احتجاج کیلئے تیار‘ مسز شاہدہ ...

  



خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ مظلوم کشمیری عوام کے لیے پاکستان نے اصولی موقف کوساری دنیا (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

تسلیم کرتی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے مظلوم کشمیریوں کے حقوق کی جوآواز بلند کی وہ ہندوستان کے اندر بھی گونج رہی ہے۔مودی سرکار تمام تر فوجی وریاستی طاقت استعمال کرکے بھی مظلوم نہتے کشمیریوں کی آواز کو دبانہیں سکا پانچ فروری کو کراچی سے خیبر تک پوری قوم مکمل اظہار یکجہتی کرکے کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم اورجبر کی داستانوں کو بے نقاب اوراس پر احتجاج کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کے نتیجہ میں مسئلہ کشمیرحل کے قریب پہنچ چکاہے بھارت مزید اس آواز اورتحریک کو دبانہیں سکے گا۔

مسز شاہدہ احمد

مزید : ملتان صفحہ آخر