ڈائریکٹر حج لاہور ریحان عباس کھوکھر کی والدہ انتقال کر گئیں‘ نمازجنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات کی شرکت‘ 5فروری کو امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ میں قل خوانی

  ڈائریکٹر حج لاہور ریحان عباس کھوکھر کی والدہ انتقال کر گئیں‘ نمازجنازہ ...

  



ملتان(سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر حج لاہور ریحان عباس کھوکھر، مقامی ٹھیکیدار نیئر عباس کھوکھر، اظہر عباس کھوکھر کی والدہ (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

بقضائے الٰہی انتقال کر گئی ہیں مرحومہ کی نمازجنازہ امام بارہ گا حسین آباد دولت گیٹ میں ادا کی گئی جس میں مخدوم حسن رضا مشہدی، مخدوم طارق شمسی، عبدالمحسن شاہین، محمد طاہر (ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن) گروپ جوائنٹ ایڈیٹر روزنامہ پاکستان شوکت اشفاق، سینئر صحافیوں مظہر جاوید سیال رانا عرفان الاسلام، ڈاکٹر ارشد بلوچ، شیخ عمران ارشد اور مظفر اٹھینگل ایڈووکیٹ، اسلم بھٹہ، علامہ سید مجاہدی عباس گردیزی، عامر شہزاد صدیقی، امیر اللہ شیخ، عمران گردیزی سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی مرحومہ کی روح ایصال ثواب کیلئے قل خوانی 5فروری بروز بدھ صبح 8بجے امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ میں ادا کی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر