پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح‘ زین قریشی‘ ڈاکٹر اختر ملک

پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح‘ زین قریشی‘ ڈاکٹر اختر ملک

  



ملتان‘ بدھلہ سنت(نیوز رپورٹر‘ نامہ نگار) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی سہولت کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے،بنیادی سہولتوں کی فراہمی، سہل آمدورفت اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ہر کام شفاف طریقہ سے اور سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر(بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور روڈ سے پیر والی پل تا کبیر پور پل روڈ کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدوم زین حسین قریشی،راناعمران شمشاد،قاسم بھٹہ،ملک عبد الروف،نجف خان سیال،طارق مان اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ نیت صاف ہو تو ہر کام میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔ہم بلاتفریق عوامی ریلیف کے لیے کوشاں ہیں۔ میرٹ پر ترقیاتی کام مکمل کر رہے ہیں۔پسماندوں علاقوں میں عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہماری ترجیح ہے۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم زین حسین قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہر شعبہ زندگی میں میں بھرپور اور منظم طریقہ سے کام کر رہی ہے۔ کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت دنیا بھر میں ہمارے ملک کا امیج بلند ہوا ہے۔ وزیراعظم پاکستان کی زیر قیادت ہمارا ملک مزید کامیابیاں سمیٹے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام کو بے خبر رکھنے کا وقت گزر چکا ہے۔ہماری عوام اب باشعور ہے اور وہ اچھے اور برے میں امتیاز رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔بعدازاں صوبائی وزیر ڈاکٹر ملک ملک اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم زین حسین قریشی نے پیر والی پل تا کبیر پورپل سڑک کا افتتاح کیا۔ اس 5 کلومیٹر روڈ پر 8 کڑور روپے خرچ ہوئے ہیں۔ادھر بدھلہ سنت دوبارہ سروے کروا کرپوے والا،بستی اعوان،ببہ پور کو جلد سوئی گیس فراہم کی جائیگی،پہلے بھی عوامی مسائل حل کئے ہیں اور اب بھی مسائل کے حل پر بھر پور توجہ دی جائے گی ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری،ایم این اے مخدوم زین حسین قریشی نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے واصف مظہر راں نے کہا کہ سیوریج کے مسائل کو جلد حل کر دیا جائے گا اس موقع پر حاجی ریا ض اعوان،ملک اشفاق اعوان،چوہدری نذیر گجر،عابد چوہدری،غلام حیدر،اسد گجر،سابق چئرمین نور زمان مہے،محمد سلطان،زاہد حسین،تنویر شاہ،فیاض ایڈوکیٹ و دیگر سیاسی،سماجی افراد کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی بعدا زاں مخدوم زین حسین قریشی،ملک واصف مظہر راں نے این اے 157میں وفات پا جانیوالے افراد کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

اختر ملک

مزید : ملتان صفحہ آخر