عمران خان مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں‘سیف الدین کھوسہ

عمران خان مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں‘سیف الدین کھوسہ

  



عالیوالا (نامہ نگار) سابق ایم این اے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء سردار سیف الدین خان کھوسہ عالیوالا کے معروف کاروباری و سیاسی شخصیت سردار امان اللہ خان چنگوانی کے پیٹرول پمپ کے افتتاح کے بعد پارٹی رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی مدت پوری کرے گی لڈیاں ڈالنے والی کرپٹ مافیا?بدحواس اپوزیشن احتساب سے بچنے کے لیے حکومت کو (بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

گرانے کی کوشش کررہی ہے، اپوزیشن خوفزدہ ہے اگر ہم کامیاب ہوگئے تو ان کی سیاسی موت ہوجائے گی، ملک میں حقیقی اپوزیشن ہوتی توحکومتی اقدامات کو سراہتی، حکومت معاشی بحران سے باہر نکل آئی ہے پی آئی جب سے اقتدار میں آئی تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا خزانے خالی تھے ہمیں معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے کئی اقدامات اٹھانا پڑے چوہدری برادراور ایم کیو ایم کہیں نہیں جارہے‘ وہ اتحادی رہیں گے ن لیگ اور پی پی پی ختم ہو چکی ہے‘ ہماری اپوزیشن صرف مہنگائی ہے جسے عمران خان کی قیادت میں ختم کرینگے ن لیگ اور پی پی پی کی جانب سے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر لْڈیاں ڈالی جارہی تھیں لیکن اب ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی وضاحت کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کو چْلو بھر پانی میں ڈبکیاں لگانی چاہئیں حمزہ شہباز کھڑکیاں دروازے کھولنے کی بات سوچ سمجھ کر کیا کریں کیونکہ اگر انہوں نے غلطی سے بھی ایسا کیا تو مرکز اور پنجاب میں آپ کے سارے پرندے تحریک انصاف کی مڈھیر پر آ بیٹھیں گے، اگر غریب اور 100 ارب ڈالر قرضوں میں جکڑے ہوئے ملک کے وزیر اعظم کا بیرون ملک خرچہ ان کے دوستوں نے اٹھا لیا ہے تو یہ تنقید کرنے کا نہیں بلکہ قابل ستائش ہے مزید انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اپنے دور اقتدار میں کوٹ چھٹہ کو تحصیل کا درجہ دلوایا کروڑوں روہے کے شاندار ترقیاتی کا کروائے اور اب بھی پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت نے ریکارڈ 60 ارب روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا جن میں ڈیرہ غازی خان ٹو مظفر گڑھ ملتان روڈ، نیو بلاک ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان، سپورٹس/کرکٹ اسٹیڈیم افتتاح تعمیراتی کام، نیو بلڈنگ غازی یونیورسٹی، افتتاح تعمیراتی کام BSبلاک گورنمنٹ کالج فار وویمن اینڈ اضافی سہولیات، گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز تونسہ، کارپٹڈ روڈ احاطہ کچہری ڈیرہ غازیخان،بارڈر ملٹری پولیس(بی ایم پی سرائے)تعمیراتی کام۔منصوبہ جات برائے سڑکات ٹف ٹائل وغیرہ تونسہ سٹی، بیوٹی فیکیشن آف تونسہ سٹی منصوبہ کا افتتاح، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کی نیو بلڈنگ کا افتتاح اپگریڈیشن آف ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر میل تونسہ شریف کا افتتاح، افتتاح منصوبہ جات سڑکات تحصیل کوہ سلیمان، کھرڑ بزدار ٹو ہنگلون کچھ،ممدانی بارتھی سڑک کا افتتاح بارتھی ٹو ہنگلون کچھ سوراروڈ، بارتھی ٹو فاضلہ کچھ پھگلہ روڈ، اور دیگر متعدد پختہ سڑکات کے منصوبے شامل ہیں ان سے ڈیرہ غازی خان ترقی یافتہ شہروں میں شمار ہوگا وہ دن دور نہیں جب جنوبی پنجاب سمیت ڈیرہ غازیخان کے مایوس عوام تجارتی مراکز کے ساتھ ساتھ نوکریاں ملیں گی قانون کی بالا دستی کے ساتھ ساتھ غریب اور نہتے عوام کی حکمرانی ہو گی وسائل میں اضافہ ہو گا اور انشااللہ شرمندہ خواب پی ٹی آئی حکومت میں ہی پورا ہوگا مزید انہوں نے کہا ہے کہ عالمی برادری اس بات کو تسلیم کر رہی ہے کہ پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے اور ملک دشمن عناصر کی جانب سے جو پاکستان کا عکس دکھایا جاتا ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں پاکستان میں ملٹی نیشنل کمپنیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے کاروباری سہولیات کے ساتھ سرمایہ کاری کے ان گنت مواقع پیدا کر رہا ہے اس موقع پر سردار عبدالغفور خان ڈیویآنی ملک جمال آرائیں ملک واجد چیف آف چنگوانی سردار حافظ فاروق احمد خان چنگوانی میاں بشیر احمد حجبانی ایڈوکیٹ پروفیسر امجد بشیر حجبانی ملک اسلم انگاری اقبال سیہڑ غلام فرید سیہڑ میاں صابر حسین بودلہ کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں علاقہ کی سیاسی سماجی شخصیات موجود تھیں

سیف الدین کھوسہ

مزید : ملتان صفحہ آخر