قطب پور‘ مخالفین کا خاتون پر وحشیانہ تشدد‘ پولیس کارروائی شروع

قطب پور‘ مخالفین کا خاتون پر وحشیانہ تشدد‘ پولیس کارروائی شروع

  



قطب پور(نامہ نگار)معمولی تلخ کلامی پر خاتون پر بہیمانہ تشدد کیا گیا گھر میں گھس کر مار پیٹ،بازو توڑ دیا محمد شبیر سکنہ قطب پور گھر پر موجود نہ تھاجبکہ اس کی بیوی مسماتہ سلمیٰ(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

بی بی گھر پر تنہا موجود تھی کہ محمد اسلم کمہار بمعہ بیوی بچوں کے دروازہ توڑ کر گھر میں گھس آیا اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے خاتون کا بازو ٹوٹ گیا اور گھریلو اشیاء کی توڑ پھوڑ کی۔واویلا سن کر اہل محلہ نے جان بخشی کروائی۔اسی دوران موبائل اور پانچ ہزار روپے نقدبھی اٹھا لے گئے۔خاتون نے ٹی ایچ کیو دنیا پور سے میڈیکل بنوا کر تھانہ صدر میں درخواست دائر کر دی ہے۔

کارروائی

مزید : ملتان صفحہ آخر