فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا ملتان میں آپریشن‘ 2فیکٹریاں سیل

  فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا ملتان میں آپریشن‘ 2فیکٹریاں سیل

  



ملتان (نیوز رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں دوسر ے روز بھی ملتان میں گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ملاوٹی مرچوں کی فروخت اور مضر صحت اجزاء کے استعمال پر2فیکٹریوں اور ڈسٹری بیوٹر کو سیل کیا گیا۔6 ہزار 800 کلو ناقص اشیاء برآمدکرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

بنگلہ دیش مارکیٹ نیو غلہ منڈی میں ملاوٹی مرچیں تیار کرنے پر محسن مرچ یونٹ کو سربمہرکیا گیا۔اسی طرح ملاوٹی سرخ مرچیں فروخت کرنے پر عالم مارکیٹ غلہ منڈی میں ملتان ٹریڈرز کوبھی سیل کردیا۔مزید برآں ایکسپائر چورے (ویسٹ) سے بسکٹ تیار کرنے پر چوک شہباز شیر شاہ کے علاقے میں فاطمہ فوڈز کو سربمہر کیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر