جشن فرید کے بانی‘ معروف شاعر‘ ماہر قانون ریاض انور کی آج 27ویں برسی

    جشن فرید کے بانی‘ معروف شاعر‘ ماہر قانون ریاض انور کی آج 27ویں برسی

  



ملتان (اے پی پی)ملتان میں جشن فرید کے بانی،ثقافتی تنظیموں،ادارہ فکروفن اور بزم ثقافت کے سرگرم عہدیدار،اردواور سرائیکی کے معروف شاعر،دانشور اور ماہرقانون (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

ریاض انور کی 27ویں برسی 3فروری کو منائی جارہی ہے۔ ریاض انور 1931ء میں دائرہ دین پناہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد اوربھائی محکمہ تعلیم سے وابستہ تھے۔ ریاض انور نے ایمرسن کالج سے ایف ایس سی کے بعد نامور بھارتی دانشور گوپی چند نارنگ کے ہمراہ زرعی کالج فیصل آباد میں داخلہ لیا۔1952ء میں زراعت آفیسر بھرتی ہوئے۔1958ء میں ایل ایل بی کے بعد وکالت سے منسلک ہوئے اورپھرلاہور چلے گئے۔انجمن ترقی پسند مصنفین،رائٹرز گلڈسمیت مختلف ادبی تنظیموں کے عہدیدار رہے۔1960سے70ء کے درمیان ملتان میں جشن فرید کا اہتمام کیا جو ملتان میں پہلی بڑی سرائیکی ادبی و ثقافتی سرگرمی تھی۔3فروری1993ء کو لاہور میں ا نتقال کرگئے۔ ریاض ا نور کی برسی کے موقع پراے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے نامور ماہرتعلیم اور دانشور ڈاکٹر صلاح الدین حیدر نے کہا کہ ریاض انور نے اس خطے میں سیاسی شعور بیدارکیا۔ وہ متعصب نہیں تھے۔ انہوں نے میلوں کے ذریعے اس خطے کی ثقافت کو اجاگر کیا۔آخری عمر میں انہیں کینسر ہوگیاتھا لیکن ہمارے ساتھ ملاقاتوں میں وہ امید اور حوصلے کی بات کرتے تھے۔

برسی

مزید : ملتان صفحہ آخر