ڈولی چیک پوسٹ‘ بااثرافراد کا 500ایکڑ اراضی پر قبضہ‘ فائرنگ

  ڈولی چیک پوسٹ‘ بااثرافراد کا 500ایکڑ اراضی پر قبضہ‘ فائرنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پو(ر نامہ نگار) کوہ سلیمان کے پہاڑوں کے درمیان تین صوبہ سندھ اور بلوچستان پر واقع چیک پوسٹ ڈولی تھانہ کوٹھ مزاری کے علاقہ میں بااثر ملزمان پانچ سو ایکڑ رقبہ پر قبضہ کر لیا۔ بااثر ملزمان میر بیگ خان۔ حبیب اللہ۔ حسن خان بگٹی نے انیس سو ستانوے میں عمر خان۔ اور یار محمد گوکھرانی قبائل کو قتل کر دیا۔ بی ایم پی تھانہ ڈولی نے ڈاکٹر شاہنواز۔ علیباء۔ (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)
شاہ جمال۔ ڈینا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ 23سال گزرنے کے باوجود ملزم قانون کی گرفت میں نہ آسکے۔ ملزمان نے گزشتہ دنوں پانچ سو ایکڑ رقبہ پر قبضہ کرکے ملزمان پر فائرنگ شروع کر دی۔ متاثرین برکت حسین۔ شریف الدین خان۔ ارشوخان۔ علی خان۔ ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بی ایم پی اور کوٹھ مزاری پولیس بااثر ملزمان کے سامنے بے بس نظر آتی ہے۔ ملزمان دن دنداتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان وزیر اعلی پنجاب اور چیف جسٹس پاکستان۔ ائی جی پنجاب سے نوٹس لے کرکے دوہرے قاتلوں کے ملزمان کی گرفتاری کے علاوہ پانچ سو ایکڑ رقبہ واہ گزار کراتے ہوئے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایس ایچ تھانہ گوٹھ مزاری عمران احمد خان نے رابطہ پر بتایا کہ بی ایم پی ایریا ہے تاہم ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں
فائرنگ