بستی ملوک میں نئی سبزی منڈی کا افتتاح

بستی ملوک میں نئی سبزی منڈی کا افتتاح

  



بستی ملوک(نمائندہ پاکستان)نئی سبزی منڈ ی کا افتتاح سابق ایم پی اے رانا طاہر شبیر نے کیا ان کے ہمراہ ایڈمن آفیسر موٹروے االلہ بخش بھٹی،آپریشنل آفیسر وقارجیلانی،یوسی چیئرمین رانا وہن رانا جنگ شیر(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

،اسلم قاسم، چوہدری رضوان،جنرل سیکرٹری ملتان بار چوہدری غلام بنی،صدر انجمن تاجران بستی ملوک راؤ مقیم انجم،صدر گیس ایسویشن بستی ملوک رانا ہارون،سیاسی وسماجی ورکرچوہدری ارشد چوہان، راؤ وکیل،راشدقمر بھی موجود تھے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے رانا طاہر شبیرنے کہا کہ رانا صابر اور رانا ربنوازنے علاقہ کی عوام کیلئے سبزی منڈ ی قائم کرکے بہت بڑا مسلہ حل کردیا ہے آپریشنل آفیسر موٹروے وقار گیلانی نے کہا کہ پرانی سبزی منڈ کی وجہ سے اب تک 22افراد اپنی جان گنواچکے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد معذورہوچکے ہیں سبزی منڈ ی کی مناسب جگہ نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت میں بھی شدید مشکلات پیش آرہی تھی انجمن تاجران بستی ملوک کے صدر راؤ مقیم انجمن نے کہا کہ سبزی منڈی وسیع جگہ پرآنے سے کئی دیگر افراد کو روزگار میسر آئے گا اردگرد کے کسانوں کو ملتان جانے کی بجائے اپنے علاقہ میں اجناس کی بہتر قیمت ملے گی اور اخرجات بھی بچیں گے ملتان بار کے نومنتخب جنرل سیکرٹری چوہدری غلام نبی نے کہا کہ سبزی منڈی انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا

افتتاح

مزید : ملتان صفحہ آخر