نشتر میڈیکل یونیورسٹی‘ وائس چانسلر کی گاڑی کو حادثہ‘ معاوضہ وصولی کے بعد معاملہ ختم

نشتر میڈیکل یونیورسٹی‘ وائس چانسلر کی گاڑی کو حادثہ‘ معاوضہ وصولی کے بعد ...

  



ملتان (وقائع نگار) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی گاڑی طارق ہال سے نکلتے ہوئے تیز رفتار موٹر سائیکل سے جا ٹکرائی۔جس کے نتیجے میں ہنڈا سٹی ایم ایل سی 78 گاڑی کی فرنٹ لائٹ۔بمپر اور بونٹ کو(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

نقصان ہوگیا۔شور مچنے پر سیکورٹی گارڈز موقع پر آگئے۔جنہوں نے موٹرسائیکل سوار اصغر نامی نوجوان کو پکڑ لیا۔جبکہ مذکورہ واقع کی اطلاع ملنے پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے غصے کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق وائس چانسلر کی گاڑی کا نقصان تقریبا 35 ہزار روپے ہوئے۔مگر اصغر نامی نوجوان کے لواحقین سے 25 ہزار روپے وصول کرکے معاملہ ختم کروا دیا گیا ہے۔

ختم

مزید : ملتان صفحہ آخر