ملتان ائیر پورٹ‘ آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

ملتان ائیر پورٹ‘ آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

  



ملتان(نیوز رپورٹر) قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کی متعدد داخلی پروازیں آپریشنل و ٹیکنیکل وجوہات کے باعث منسوخ ہوگئیں جس کے باعث مسافروں کو ایئرپورٹ پر شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، تفصیل (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

کے مطابق کراچی سے ملتان آنے والی پی کے 580 اور جانے والی پی کے 581 جبکہ اسلام آباد سے آنے والی پی کے 681 اور جانے والی پی کے 682 منسوخ کر دی گئی، جس کی وجہ سے مسافروں کو ایئرپورٹ پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، قومی ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق آپریشنل وجوہات کے باعث پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں جلد ہی شیڈول معمول پر ا? جائے گا۔

منسوخ

مزید : ملتان صفحہ آخر