ووہان میں کوئی پاکستانی کرونا سے متاثر نہ ہی ایسا کوئی چینی باشندہ پاکستان میں ہے: چینی سفیر 

ووہان میں کوئی پاکستانی کرونا سے متاثر نہ ہی ایسا کوئی چینی باشندہ پاکستان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان میں چین کے سفیر یاؤجنگ نے کہا ہے کہ ووہان شہرمیں کوئی پاکستانی کروناوائرس سے متاثر نہیں ہوا جبکہ پاکستان میں وائرس سے متاثرہ کوئی چینی باشندہ نہیں، حکومت پاکستان کا فوری طور پر پاکستانیوں کو چین سے نہ نکالنے کا فیصلہ ذمہ دارانہ ہے، چین میں مقیم پاکستانیوں کو مشورہ ہے کہ چودہ دن میں اسکریننگ مکمل کرا کے پاکستان آئیں،جنوبی چین میں چار پاکستانی کروناوائرس سے متاثر ہوئے، ان کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے، پاکستانیوں کو صحتیاب ہونے پر چند روز میں ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا، ایسے وقت میں پاکستانی عوام اور حکومت کی طرف سے اظہار یکجہتی پر شکر گزار ہیں۔اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  چینی سفیر یاؤژنگ نے کہا کہ چین میں اس وقت کروناوائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 14ہزار ہے، چین میں 20ہزار افراد کو کروناوائرس سے متاثر ہونے شبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بیماری سے نمٹنے کے معاملے کی نگرانی چین کے صدر اور وزیراعظم کر رہے ہیں، ایسے وقت میں پاکستانی عوام اور حکومت کی طرف سے اظہار یکجہتی پر شکر گزار ہیں۔ 
چینی سفیر

مزید :

صفحہ اول -