وزیراعظم عمران خان آج ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہونگے

وزیراعظم عمران خان آج ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہونگے

  



اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان (آج) پیر3 فروری کو دورملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیرمحمد سیون آن ون ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات،تجارت وسرمایہ کاری کے فروغ پربات چیت ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا شیڈول طے پاگیا ہے، وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے اور 3فروری کو ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کاوفدبھی ملائیشیاروانہ ہوگا، دورے کے دوران وزیراعظم کی ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیرمحمد سیون آن ون ملاقات ہوگی، جس میں دوطرفہ تعلقات،تجارت وسرمایہ کاری کے فروغ پربات چیت ہوگی۔اس دوران پاکستان اورملائیشیا کیدرمیان وفودکی سطح پرمذاکرات 4فروری کوہوں گے۔یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں ملائیشین وزیراعظم نے عمران خان کیلئے پروٹون 70 گاڑی کا تحفہ بھیجا تھا، جسے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد وزیراعظم کی جانب سے وصول کیا۔خیال رہے کہ مارچ 2019 میں ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے، جہاں اْن کا نور خان ایئربیس پر وزیراعظم عمران خان نے شانداراستقبال کیا اور مہمان کے اعزاز میں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ملائیشین وزیراعظم نے ایک روز بعد پروٹون گاڑیوں کا پلانٹ پاکستان میں لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا مقصد دونوں ممالک کی تجارتی شراکت داری کو قائم کرنا ہے۔

وزیراعظم دورہ

مزید : صفحہ اول