لاہور ایئرپورٹ پر چینی شہری کی حالت خراب،ہسپتال منتقل

لاہور ایئرپورٹ پر چینی شہری کی حالت خراب،ہسپتال منتقل

  



لاہو(آئی این پی)لاہور ایئرپورٹ کے لانج میں بیٹھے چینی مسافر کی ناک سے خون نکلنے پر آئیسولیشن روم سروسز ہسپتال بھجوا دیا گیا۔لاہور ائیرپورٹ پر اس وقت محکمہ صحت عملے کی دوڑیں لگ گئیں جب لاؤنج میں بیٹھے چینی مسافر کے ناک سے خون نکل آیا۔ چینی مسافر ڈیمنگ یاو کو فوری طور پر آئیسولیشن روم منتقل کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چینی مسافر پی آئی اے کی پرواز 313 کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچا تھا جہاں سے چین کے شہر کرومچی جانا چاہتا تھا۔ چین کی پرواز بند ہونے کے باعث مسافر ائیرپورٹ لاؤنج میں انتظار کر رہا تھا۔

ہسپتال منتقل

مزید : صفحہ اول