چیف جسٹس کی سکیورٹی تفصیلات کیسے لیک ہوئیں، تحقیقات کی جائیں، پاکستان بار کونسل

چیف جسٹس کی سکیورٹی تفصیلات کیسے لیک ہوئیں، تحقیقات کی جائیں، پاکستان بار ...

  



لاہور(این این آئی)پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کو اسلام آباد سے باہر دوروں کے دوران پنجاب حکومت اور پولیس کی جانب سے فراہم کی جانے والی سکیورٹی کی تفصیلات لیک ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔بار کونسل کے وائس چیئرمین عابد ساقی نے کہا کہ اسلام آباد کے باہر مختلف مقامات پر چیف جسٹس کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا معمول ہے۔ ایسے دوروں کی انتہائی حساس اہمیت کی وجہ سے سکیورٹی اقدامات کو ہمیشہ خفیہ رکھا جاتا ہے لیکن یہ بدنیتی پر لیک جو کہ خط سے ثابت ہوتا ہے انتہائی قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے اصل مقاصد جاننے کے لیے اعلی سطحی کمیشن کی جانب سے تحقیقات اور اس میں شام افسران پر ذمہ داری عائد کی جائے۔

پاکستان بار کونسل

مزید : صفحہ اول