موجودہ حکمرانوں نے آمریت کی یاد تازہ کردی ہے،مولا بخش چانڈیو

موجودہ حکمرانوں نے آمریت کی یاد تازہ کردی ہے،مولا بخش چانڈیو

  



عمرکوٹ(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سنیٹر مولابخش چانڈیونے کہاہے کہ آمریت کی پیداوار حکومت نے بینظیرانکم سپورٹ کارڈ سے تصویر ہٹا سکتے ہیں لیکن عوام کے دلوں سے نہیں مٹاسکتے،موجودہ حکمرانوں نے آمریت کی یاد تازہ کردی ہے،عمران نیازی کی حکومت ناکام، نااہل ہے۔اتوارکوسینٹر مولابخش چانڈیو نے عمرکوٹ کے قریبی گاؤں کھاروڑو سید میں پیپلزپارٹی کے مرحوام رکن سندھ اسمبلی سید علی مردان شاہ کی وفات پر ان کے لواحقین سے تعزیت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وفاقی حکومت کو شدیدتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر آمروں سے مقابلا کیا اور اب آمریت کے سائے میں پلنے والے ان کی تصویر سے بھی ڈرتے ہیں۔انہوں نے وفاقی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ تم صرف اتنا کرسکتے ہوکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے شہید رانی کی تصویر ہٹا سکتیہو لیکن عوام کی دلوں سے شہید رانی کوکیسے نکالو گے شہید رانی تو پاکستانی عوام کی دلوں میں بستی ہیں انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت پالیسیاں بنانے میں ناکام ہو گئی ہے.ان کو نااہل حکومت ہی کہا جاسکتا ہے نااہل وفاقی حکمران ایک تو وعدہ پورا کرے مرغیاں دینے اور وزیر اعظم ہاس کو یونیورسٹی بنانے میں کون سی رکاوٹ ہے.کیوں نہیں عوامی مسائل پر توجہ دی جاتی کیوں نہیں اپنے وعدوں پر پورا اترتی انکا کام صرف ہر بات ماضی کی حکومت پر ڈالنا ہے اور کچھ بھی نہیں انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکوں پر چلنے والی حکومت سے کوئی امید نہیں جھوٹیخان نے کہا تھا کہ پروٹوکول نہیں لیں گے مگر ان کا نکمے وزیر اس وقت بھی بڑا پروٹوکول لے رہے ہیں یہ نااہل حکومت ہے ان کی باتیں اچھی مگر کام کے کھوٹے ہیں آئے روز میڈیا کے سامنے جھوٹ کا بازار گرم کرتیہیں اور اپوزیشن رہنماوں پر جھوٹے الزمات عائد کرتیہیں انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان صوبائی حکومتیں کیسے ختم کرسکتیہیں ان کے پاس اختیارات نہیں حیرت کی بات تو یہ ہے کہ ایسے بے خبر صدر ہیں جن کو ملکی حالات کا بھی علم نہیں اور نہ ہی عوامی مسائل کا پتا ہے تیدیلی سرکار مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ٹیکوں کے سہارے چلنے والی حکومت جلد خود ہی ختم ہو جائے گی ٹیکے کے عادی کو اگر ٹیکا نہ لگے تو وہ اپنے کپڑے پھاڑنے لگ جاتاہے خوابوں میں حوریں دیکھنیوالے خیالی خان کو بھی ٹیکے نہیں لگے تو کپڑے پھاڑیں گے اور خارش بھی کریں گے یہ وبہ پورے ملک کو خارش زدہ کردیں گے اس لیئے جلد جلد ان سے جان چھڑانی ہے اس موقع پر صوبائی وزیر سردارشاہ،ضلع کونسل چئیرمین نور علی شاہ،مرحوم کے بیٹے سید امیر علی شاہ اور دیگر موجود تھے۔

مزید : صفحہ اول