کے پی کے حکومت کا ہیلی کاپٹر مرمت کے بعد آئندہ مہینے روس سے پشاور پہنچے گا

کے پی کے حکومت کا ہیلی کاپٹر مرمت کے بعد آئندہ مہینے روس سے پشاور پہنچے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آن لائن) صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر مرمت کے بعد آئندہ مہینے روس سے پشاور پہنچ جائیگا روسی ساخت کے ایم آئی ہیلی کاپٹر کومرمت کے لئے روس منتقل کیا گیاتھا اورتین مہینے تک اس کی مرمت کاکام جاری رہا سرکاری ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹرکو فروری کے پہلے ہفتے میں پشاورمنتقل کر دیا جائے گا جس کے لئے دو پائلٹوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہے ہیلی کاپٹر کے منتقلی کے لئے متعلقہ حکام کو بھی آگاہ کردیا گیاہے صوبائی حکومت کے پاس دو ہیلی کاپٹر موجود ہیں جو اہم شخصیات کے آمد و رفت کے لئے استعمال ہوتاہے تاہم ایک ہیلی کاپٹر کو ضروری مرمت کے لئے چند مہینے قبل روس منتقل کیا گیاتھا سابق نگران وزیر اعلیٰ کی جانب سے تیسرے ہیلی کاپٹر کے خریداری کے اعلان پر موجودہ مالی صورتحال کے باعث عمل درآمد کرنے سے انکار کیاگیاہے ذرائع کے مطابق تیسرے ہیلی کاپٹر لینے کی خریداری کی اجازت دینے سے انکار کیاگیاہے ہیلی کاپٹر کے اپ گریڈیشن وغیرہ کی گئی ہے جبکہ انٹرنیشنل سول ایو ی ایشن آرگنائزیشن نے وزیر اعلیٰ کے ایک طیارے کوغیر محفوظ قرار دیتے ہوئے و ارننگ بھی جاری کی ہے۔
ہیلی کاپٹر