نااہل قیادت،کراچی تا کشمور بدحالی کا منظر پیش کر رہی ہے، حسین محنتی 

 نااہل قیادت،کراچی تا کشمور بدحالی کا منظر پیش کر رہی ہے، حسین محنتی 

  



بدین (این این آئی) جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا  ہے کہ نااہل اور مفاد پرست قیادت کی وجہ سے خوشحال سندھ کراچی تا کشمور بدحالی کا منظر پیش کر رہی ہے۔بلدیاتی اداروں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شہر گندگی کے ڈھیر اور عوام صاف پانی تعلیم و صحت جیسی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔ جماعت اسلامی کی بے لوث و دیانتدار قیادت ہی ملک و سندھ میں حقیقی تبدیلی لاسکتی۔ خدمت کا موقعہ ملا تو دیانتداری کے ساتھ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرکے ان کو مسائل سے نجات دلائیں گے۔ہم محض دعوی نہیں بلکہ جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے کراچی کے سابق میئر عبدالستار افغانی نعمت اللہ خان اور دو مرتبہ کے پی کے وزیر خزانہ رہنے والے سینٹر سراج الحق کا کام و کردار پوری قوم کے سامنے ایک مثالی نمونہ  ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدین ٹنڈو باگو اورشاہ جو کوٹ میں عوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا۔ دریں اثناء  انہوں نے رفیق فاونڈیشن کے تحت مختلف مقامات پر تین مساجد کا افتتاح اور ایک مرکز اسلامی کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اجتماعات سے جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما عبدالغفار عمر، شیخ الحدیث مشتاق احمد، ضلعی امیر مولانا غلام رسول احمدانی، مجاہد چنا، علی مردان شاہ گیلانی، رفیق فاؤنڈیشن کے محسن رفیق اور محمد موسی ملاح نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک بھی پیش کئے۔  محمد حسین محنتی نے کہاکہ اللہ سے بغاوت پر مبنی جاری نظام کی وجہ سے پوری انسانیت آج مسائل کا شکار ہے۔نجات اور سکون صرف اللہ کی یاد اور اسکے ذکر و فکر میں ہے۔ اللہ کے گھر مساجد خیر و بھلائی کے مراکز ہیں۔ جو اللہ کے ذکر سے غافل اور دین سے منہ موڑتا ہے پھر اللہ ان کے لیے رزق روزگار اور معیشت تنگ کردیتا ہے۔ اللہ اور اس کے رسولؐ  کو ناراض کرکے طاغوتی نظام اور سودی نظام معیشت کی وجہ سے آج پاکستان کی معیشت تباہ، زرعی ملک ہونے کے باوجود آٹے کا بحران اور قوم پرمہنگائی کا عذاب ہے جماعت اسلامی دینی و ایک انقلابی جماعت ہے۔ برائے سے ٹکرانے اور ملک میں قرآن و سنت کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرنے والی جماعت ہے

مزید : صفحہ اول