وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ملائیشیا روانہ

وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ملائیشیا روانہ
وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ملائیشیا روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ملائیشیا روانہ ہو گئے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ،اسد عمراور مشیر تجارت بھی ہمراہ ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ملائیشیا روانہ ہو گئے، وزیراعظم کیساتھ اعلیٰ سطح کاوفد بھی ہیں،وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ،اسد عمراور مشیر تجارت شامل ہیں،وزیراعظم کو دورے کی دعوت ملائیشین ہم منصب نے دی تھی،وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ ارکان اور سینئر حکام بھی ملائیشیا جائیں گے۔
وزیراعظم کے دورے کے دوران پاکستان اورملائیشیا کے درمیان مختلف ایم او یوز پر دستخط ہوں گے ،وزیراعظم کی مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات اوروفود کی سطح پر مذاکرات ہوںگے ۔وزیراعظم عمران خان ملائیشین ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے ،وزیراعظم عمران خان ادارہ برائے تذویراتی اوربین الاقوامی مطالعہ میں خطاب میں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا یہ دوسرادورہ ملائیشیا ہے،وزیراعظم مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم، کرفیو اور لاک ڈاﺅن کا معاملہ اٹھائیں گے ،وزیراعظم مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں سے آگاہ کریں گے،وزیراعظم کے دورہ ملائیشیا کامقصددوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنا ہے ،وزیراعظم عمران خان کے دورہ کے دوران ملائیشیا سے تجارت،سیاحت پربات ہوگی۔وزیراعظم کے دورہ ملائیشیا کے باعث رواں ہفتے کابینہ اجلاس نہ ہونے کا مکان ہے ۔