6ارب ڈالر کی تیسری قسط ،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج شروع ہونگے

6ارب ڈالر کی تیسری قسط ،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج شروع ...
6ارب ڈالر کی تیسری قسط ،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج شروع ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج شروع ہوں گے۔آئی ایم ایف کا وفد گزشتہ روز پاکستان پہنچاتھا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق 6 ارب ڈالر کی تیسری قسط کے حوالے سے مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد گزشتہ روزپاکستان پہنچ گیاتھا ،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد مذاکرات میں پاکستانی معیشت کاسہ ماہی جائزے لے گا،آئی ایم ایف حکام مختلف وزارتوں اورمحکموں کی کارکردگی کاجائزہ لیں گے،آئی ایم ایف وفد توانائی اور ٹیکس اصلاحات کا جائزہ لے گا۔
ذرائع کامزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد حکومتی معاشی ٹیم سے بھی ملاقاتیں کرے گا،واضح رہے کہ آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو ایک ارب44 کروڑ ڈالر مل چکے ہیں ۔