بی آر ٹی منصوبہ،حیات آباد میں گرزگاہوں پر تعمیراتی نا مکمل

بی آر ٹی منصوبہ،حیات آباد میں گرزگاہوں پر تعمیراتی نا مکمل

  



پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور کے علاقہ حیات آباد میں بی ارٹی کوریڈور کے اوپر بنے والے بالائی گرزگاہوں پر تعمیراتی کام تاحال مکمل نہ ہوسکا تعمیراتی کام تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے علاقہ کے عوام کو سڑک پار کرنے میں شدیدد شواری کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے علاقہ کے عوام نے متعدد بار انتظامیہ سے اس حوالے سے تحفظات سے اگاہ کیا مگر تعمیراتی کام مکمل نہ ہوسکا جسکی وجہ سے سڑک پار کرتے وقت حادثات بھی رونما ہو چکے ہے تاہم انتظامیہ ٹھس سے مس نہیں ہوتی علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بالائی گرزاگاہوں پر تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کر کے رلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی دھرنا دینگے۔تفصیلات کے مطابق حیات آباد فیز تھری اور فیز 4کے درمیان بی ارٹی کوریڈور کے اوپر بالائی گزراگاہ پر تعمیراتی کام عرصہ دراز سے تاخیر کا شکار ہے جبکہ بالائی گزار گاہ پر ڈھنچا مکمل کیا مگر فرش کی تنصیب ابھی تک نہیں ہوئی ہے جسکی وجہ سے دونوں فیز ز کی عوام سڑک مشکل سے پار کرتی ہے اور بچوں اور بوڑھوں کو بھی امدورفت میں مشکلات ا سامنا کرنا پڑھتا ہے جبکہ حال ہی میں سڑک پار کرتے وقت ایک عمر رسیدہ شخص ھادثہ ا شکار ہو کے بری طرح زخمی بھی ہوا جسکی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔علاقہ مکینوں نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے بالائی گزارگاہوں پر تعمیراتی کام جلز از جلد مکمل کر کے عوام کے استعمال کے قابل بنایا جائے تاکہ عوام کو امد و رفت میں سہولت ہو بصورت دیگر احتجاجی دھرنا دینگے۔

مزید : صفحہ اول