دبئی میں بھی بسنت میلہ سج گیا

دبئی میں بھی بسنت میلہ سج گیا

  



دبئی(اے پی پی) دبئی میں بسنت میلے کا آغاز ہوگیا۔ العریبیہ نیوزکے مطابق دبئی میں فروری کا آغاز ہوتے ہی صحرا میں بسنت میلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ میلے میں مقامی لوگوں کے علاوہ غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد پتنگ بازی کے مقابلوں سے لطف اندوز ہوئے۔ میلے کے دوران مقامی فنکاروں نے گیت گائے اوربو کاٹا کی صدائیں لگاتے رہے۔ گیتوں پر فنکاروں نے رقص پیش کیے اور ناظرین محظوظ ہو تے رہے۔ میلے میں روایتی سوغات کے مختلف سٹالز بھی سجائے گئے جہاں علاقائی اور غیر ملکی کھانے لوگوں کی توجہ کر مرکز بنے رہے۔

مزید : عالمی منظر