آسٹریلوی دارالحکومت کے نواح میں لگی جنگلاتی آگ کی شدت میں کمی

آسٹریلوی دارالحکومت کے نواح میں لگی جنگلاتی آگ کی شدت میں کمی

  



کینبرا (این این آئی)آسٹریلوی فائر بریگیڈز نے بتایا ہے کہ دارالحکومت کینبرا کے جنوبی نواحی علاقے میں لگی جنگلاتی آگ کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کی وجہ موسمی درجہ حرارت کا کم ہونا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس شدید جنگلاتی آگ کو قابو کرنے کی فائر فائٹرز بھرپور کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس آگ میں شدت پیدا ہونے کی وجہ سے کینبرا اور نواحی علاقوں میں ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا۔ سن 2003 میں بھی کینبرا کے نواح میں لگنے والی جنگلاتی آگ سے پانچ سو مکانات جل کر خاکستر ہو گئے تھے۔ دوسری جانب آسٹریلوی ریاستوں وکٹوریا اور نیو ساؤتھ ویلز کے اسی مقامات پر لگی جنگلاتی آگ میں آئندہ 24گھنٹے کے دوران ہونے والی بارش سے کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر