سلیمانی نے قتل سے قبل یمن کا دورہ کیا تھا، یمنی عہدیدار کا انکشاف

سلیمانی نے قتل سے قبل یمن کا دورہ کیا تھا، یمنی عہدیدار کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صنعاء (این این آئی)یمن کے ایک سینئر عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی نے تین جنوری کو بغداد میں امریکی فضائی حملے میں ہلاکت سے کچھ عرصہ قبل یمن کا بھی دورہ کیا تھا۔غیرملکی خبرررساں ادارے کے مطابق یمنی عہدیدار نے بتایا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے مآرب اور الجوف میں ہونیوالے حملوں کا قاسم سلیمانی کے ساتھ تعلق تھا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کی سمندر پار کارروائیوں میں سرگرم 'القدس' فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو امریکا نے تین جنوری 2020ء کو بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب میزائل حملے میں ہلاک کردیا تھاالحدیدہ کے ڈپٹی گورنر ولید القدیمی نے بتایا کہ سلیمانی نے اپنی ہلاکت سے اڑھائی ماہ قبل یمن کا دورہ کیا تھا۔
وہ الحدیدہ بندرگاہ کے راستے یمن میں داخل ہوا اور وہاں سے وہ صنعاء پہنچا جہاں اس نے حوثی ملیشیا کی لیڈرشپ سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔القدیمی نے اپنی ٹویٹس میں بتایا کہ قاسم سلیمانی کے دورہ صنعاء کا مقصد حوثی باغیوں کے مآرب، الجوف اور نھم کے محاذوں پر آئینی حکومت کی حامی فوج کے خلاف حملوں میں مدد کرنا تھا۔ حوثی ملیشیا کی طرف سے یہ کارروائی سلیمانی کے منصوبے کی روشنی میں کی گئی۔

مزید :

عالمی منظر -