جاپانی جنگی بحری جہاز گشت کے لیے مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ

جاپانی جنگی بحری جہاز گشت کے لیے مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو(این این آئی)ایک جاپانی بحری جنگی جہاز مشرق وسطیٰ میں تعیناتی کے لیے دارالحکومت ٹوکیو کے نزدیک واقع بحری فوجی اڈے سے روانہ ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بحری جہاز پر دو سو فوجی موجود ہیں۔ جنگی بحری جہاز ڈیسٹریئر قسم کا ہے۔ اس تعیناتی کا مقصد خلیج عمان کے علاقے میں سے خفیہ معلومات کے حصول کے علاوہ جاپانی مال بردار بحری جہازوں کا تحفظ ہے۔ بحری جہاز کے فوجیوں کی روانگی سے قبل جاپانی وزیراعظم نے خطاب بھی کیا۔ جنگی بحری جہاز کی تعیناتی اْس علاقے میں کی جا رہی ہے جسے جاپانی وزیراعظم شینزو آبے نے اپنے ملک کی عوام کی زندگیوں کا سہارا قرار دیا ہے۔
اسی سمندری گزرگاہ سے نوے فیصد مال بردار جاپانی بحری جہاز گزرتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -