غرب اردن میں سنگ باری سے ایک اسرائیلی فوجی زخمی

غرب اردن میں سنگ باری سے ایک اسرائیلی فوجی زخمی

  



رام اللہ(این این آئی)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر اریحا میں گذشتہ روز ایک احتجاجی ریلی کے دوران سنگ باری سے ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہو گیا۔اسرائیل کے ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اریحا شہر میں اسرائیلی فوجی اس وقت زخمی ہوا جب فلسطینیوں کی طرف سے ایک ریلی نکالی گئی تھی۔فلسطینی شہریوں کی طرف سے اسرائیلی فوجیوں پر سنگ باری کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوگیا۔زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجی کو فورا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے کیے گئے اعلان بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں قریہ قریہ اس نام نہاد منصوبے کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی اور دیگر فلسطینی تنظیموں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سازشی منصوبے کو مسترد کرنے کے بعد ملک گیر احتجاج شروع کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر