روس میں کیفے کی چھت گرنے سے ایک ہلاک، چار زخمی

  روس میں کیفے کی چھت گرنے سے ایک ہلاک، چار زخمی

  



ماسکو (اے پی پی) روس کے شہر نووسکرسک میں ایک کیفے کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔روس کی وزارت ہنگامی صورتحال نے اتوار کی صبح ہونے والے اس حادثے کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کہ اس نے حفاظتی ضوابط پر عمل نہ کرنے پر فوجداری مقدمہ درج کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر