پاکستان میں ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ کے مقابلے کی تیاریاں مکمل

پاکستان میں ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ کے مقابلے کی تیاریاں مکمل
پاکستان میں ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ کے مقابلے کی تیاریاں مکمل

  



دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان میں پہلی بار ہونے والے کبڈی کے سب سے بڑے مقابلے ورلڈ کپ کے لئے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ 10 ٹیموں کے درمیان ورلڈ چیمپئن بننے کا یہ میلہ 9 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔

 پنجاب کا ثقافتی کھیل کبڈی دنیا بھر کے پہلوانوں کے ساتھ اب پہلی بار پاکستان میں اپنا جادو دکھانے کو بے تاب ہے۔ اس سے پہلے بھارت ہی کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی کرتا رہا ہے اور اب پاکستان نے مہمان نوازی کرنا ہے وہ بھی بھارت سمیت 9 ممالک سے آئے پہلوانوں کی۔ صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ مقابلے پنجاب کے تین شہروں میں کھیلے جائے گے۔

کبڈی ورلڈ کپ کے لئے ٹیمیں 7 فروری سے پاکستان کے دل لاہور پہنچے گی۔کبڈی وڑلڈ کپ  کا  شاندار آغاز 9 فر ور ی کے دن  رنگا رنگ افتتاحی تقریب سےپنجاب  سٹیڈیم میں  ہوگا جہاں  کھلاڑیوں اور انہیں دیکھنے آئے شائقین کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی کا کہنا ہے کہ کھیل کے ساتھ ساتھ یہ میلہ پاکستان کی ثقافت اور سیاحت کا سفیر بھی بنے گا۔ 

مزید : کھیل