آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،رانا ثنااللہ آج نیب لاہور میں پیش ہوں گے

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،رانا ثنااللہ آج نیب لاہور میں پیش ہوں گے
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،رانا ثنااللہ آج نیب لاہور میں پیش ہوں گے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آج نیب لاہورمیں پیش ہوں گے،رانا ثنااللہ کو زمینوں اورفارم ہاﺅس کی مکمل دستاویزکیساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ آج نیب لاہور میں پیش ہوں گے،نیب نے لیگی رہنما کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کررکھا ہے،رانا ثنااللہ کو زمینوں اورفارم ہاﺅس کی مکمل دستاویزکیساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم لیگی رہنمارانا ثنااللہ سے تحقیقات کرے گی ۔

یاد رہے کہ لیگی رہنما راناثنااللہ کی اہلیہ، بیٹی اورداماد کے اثاثہ جات کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں،راناثنااللہ گزشتہ ماہ بھی نیب لاہور میں پیش ہو چکے ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور