کرونا وائرس نے پاکستانی ماہی گیروں کی مشکلات میں اضافہ کردیا، حیران کن خبرآگئی

کرونا وائرس نے پاکستانی ماہی گیروں کی مشکلات میں اضافہ کردیا، حیران کن ...
کرونا وائرس نے پاکستانی ماہی گیروں کی مشکلات میں اضافہ کردیا، حیران کن خبرآگئی

  



کراچی (ویب ڈیسک)کرونا وائرس کے باعث چینی کمپنیوں نے کیکڑوں کی خریداری بند کر دی جس کے باعث ہزاروں ماہی گیر معاشی بدحالی کا شکار ہوگئے۔اس سلسلے میں ساحل سوشل ویلفیر تنظیم جات کے رہنمائوں عاجز علی محمد تھہیم، نثار احمد تھہیم نے بتایا کہ چین مین کرونا وائرس پھیلنے کے باعث چینی کمپنیوں نے پاکستان سے کیکڑوں کی خریداری بند کر دی ہے۔کراچی سے جاتی زیرو پوائنٹ تک سو کلومیٹر کے وسیع علاقے کے سمندر سے ہزاروں ماہی گیر کیکڑے پکڑ کر اپنا گذر بسر کرتے ہیں لیکن خریداری بند ہونے سے ہزاروں غریب ماہی گیروں کے گھروں کے چولہے بجھے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی