بن لادن کمپنی نے پاکستانی ورکروں کے واجبات کی ادائیگی کی تفصیلات جاری کر دیں

بن لادن کمپنی نے پاکستانی ورکروں کے واجبات کی ادائیگی کی تفصیلات جاری کر دیں
بن لادن کمپنی نے پاکستانی ورکروں کے واجبات کی ادائیگی کی تفصیلات جاری کر دیں

  



اسلام آباد(ویب ڈیسک)سعودی عرب کی بن لادن کمپنی نے پاکستانی ورکروں کے واجبات کی ادائیگی کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔332 پاکستانی ورکروں کو ساڑھے 7لاکھ ریال کی بذریعہ چیک ادائیگی کی گئی ہے۔ وزارت تارکین وطن پاکستانی و ترقی انسانی وسائل کی طرف سے اتوار کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق بن لادن کمپنی نے 332 پاکستانی ورکروں کو ساڑھے سات لاکھ ریال کی بذریعہ چیک ادائیگی کر دی ہے۔

یہ چیک وزارت سمندر پار پاکستانی فاﺅنڈیشن نے ورکروں میں تقسیم کیے ہیں۔وزارت تارکین وطن پاکستانی و ترقی انسانی وسائل کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ورکروں کو واجبات کی ادائیگی وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس کی خصوصی کاوشوں کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد