سپریم کورٹ ،پاکستان میڈیکل کمیشن سے متعلق کیس اسلام آبادہائیکورٹ کو منتقل ،سندھ اوربلوچستا ن ہائیکورٹس کو فیصلہ سنانے سے روک دیا

سپریم کورٹ ،پاکستان میڈیکل کمیشن سے متعلق کیس اسلام آبادہائیکورٹ کو منتقل ...
سپریم کورٹ ،پاکستان میڈیکل کمیشن سے متعلق کیس اسلام آبادہائیکورٹ کو منتقل ،سندھ اوربلوچستا ن ہائیکورٹس کو فیصلہ سنانے سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان میڈیکل کمیشن سے متعلق کیس اسلام آبادہائیکورٹ کو منتقل کردیا،عدالت نے سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ کو اسلام آبادہائیکورٹ سے پہلے فیصلہ سنانے سے روک دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پاکستان میڈیکل کمیشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی ،جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ میڈیکل کمیشن تو نجی میڈیکل کالجز کوفائدہ پہنچانے کیلئے بنایا گیا ،سپریم کورٹ نے کیس اسلام آبادہائیکورٹ کو منتقل کردیا،عدالت نے سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ کو اسلام آبادہائیکورٹ سے پہلے فیصلہ سنانے سے روک دیاگیا۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ پہلے فیصلہ کرلے ،عدالت نے کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد متاثرہ فریق سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتا ہے ۔