مریم نوازکی بیرون ملک جانے کی اجازت کیلئے درخواست پر سماعت بنچ کی عدم دستیابی کے باعث موخر

مریم نوازکی بیرون ملک جانے کی اجازت کیلئے درخواست پر سماعت بنچ کی عدم ...
مریم نوازکی بیرون ملک جانے کی اجازت کیلئے درخواست پر سماعت بنچ کی عدم دستیابی کے باعث موخر

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مریم نوازکی بیرون ملک جانے کی اجازت کیلئے درخواست پر سماعت ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے آج نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے ای سی ایل سے نام کے اخراج کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی اجازت کیلئے درخواست پر سماعت آج ہونا تھی تاہم دو رکنی بنچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے آج نہیں ہوگی،مریم نواز کی درخواست پر سماعت کیلئے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور