گیپگومیں غیرقانونی بھرتی کیس،احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا

گیپگومیں غیرقانونی بھرتی کیس،احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف سے متعلق محفوظ ...
گیپگومیں غیرقانونی بھرتی کیس،احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف کو گیپگو میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں بری کردیا،عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر راجہ پرویزاشرف سمیت8 افسروں کو بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم اورپیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماراجہ پرویز اشرف کیخلاف گیپگومیں غیرقانونی بھرتی کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت نے راجہ پرویز اشر ف کو بری کرنے کاحکم دیدیا،احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے فیصلہ سنایا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور