لاہور ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن متاثر

لاہور ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن متاثر
لاہور ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن متاثر

  



لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ایئرپورٹ پر تکنیکی خرابی اور طیاروں کی عدم دستیابی کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا، اندرون اور بیرون ملک کے لیے 9 پروازیں منسوخ، جبکہ 5تاخیر کا شکار ہوئیں۔روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منسوخ اور تاخیر کا شکار ہونے والی پروازوں میں اندرون اور بیرون ملک جانے والی پروازیں شامل ہیں۔

ذرائع ایوی ایشن کے مطابق لاہور سے مدینہ، دمام، ابوظہبی جانے والی 3 اور کراچی جانیوالی 2 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں ، جبکہ مدینہ، دمام، کراچی، اسلام آباد سے آنے اور جانے والی 4 پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ تہران، کویت اور لندن سے آنے اور جانے والی5 پروازیں بھی تاخیر کا شکارہوئی ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور