کراچی ،ایف آئی اے کی تحقیقات میں پی آئی اے میں بڑے نقصان کا انکشاف

کراچی ،ایف آئی اے کی تحقیقات میں پی آئی اے میں بڑے نقصان کا انکشاف
کراچی ،ایف آئی اے کی تحقیقات میں پی آئی اے میں بڑے نقصان کا انکشاف

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف آئی اے کی تحقیقات میں پی آئی اے میں بڑے نقصان کا انکشاف ہوا ہے،پی آئی اے کی نااہلی سے قومی خزانے کوایک ارب9 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقات میں پی آئی اے میں بڑے نقصان کا انکشاف ہوا ہے،پی آئی اے کی نااہلی سے قومی خزانے کوایک ارب9 کروڑ روپے کا نقصان ہوا،گراﺅنڈ کئے گئے طیاروں کی بروقت مرمت نہ ہونے سے نقصان ہوا،حکام کے مطابق پی آئی اے نے مرمت کیلئے 11 جہاز گراﺅنڈ کئے تھے ،جہاز2010سے 2017 کے دوران گراﺅنڈ کئے گئے تھے ،11 جہاز مقررہ وقت سے 271 دن زیادہ گراﺅنڈ رہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی