بیوٹی کریم کی مارکیٹنگ کا کام کرنیوالی لڑکی ہوٹل کی بالکونی سے گر کر پراسرارطورپر جاں بحق، ساری کہانی سامنے آگئی

بیوٹی کریم کی مارکیٹنگ کا کام کرنیوالی لڑکی ہوٹل کی بالکونی سے گر کر ...
بیوٹی کریم کی مارکیٹنگ کا کام کرنیوالی لڑکی ہوٹل کی بالکونی سے گر کر پراسرارطورپر جاں بحق، ساری کہانی سامنے آگئی

  



لاہور (ویب ڈیسک)لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ہوٹل کی بالکونی سے گرکر لڑکی کی پراسرار موت کا معمہ حل نہ ہوسکا، بیوٹی کریم کی مارکٹنگ کرنیوالی لڑکی ڈیوٹی کے بعد ہوٹل گئی اور پراسرار طور پر بالکونی سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے واقعے کو خودکشی قرار دیکر مقدمہ درج کرلیا۔ والد کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی کو قتل کیا گیا ہے۔پولیس تفتیش میں مصروف ہے، خود کشی یا قتل کے پہلوﺅں پر تحقیقات جاری ہے۔

لاہور کے علاقے نواں کوٹ کی رہائشی لڑکی کی ہلاکت کا واقعہ 4روز قبل پیش آیا۔ لڑکی کے والد نے واقعے کو قتل قرار دیدیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے سے ایک نوجوان سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا تھا، جس ہوٹل سے وہ گری، اس ہوٹل میں اسی نوجوان کے بھائی کے نام سے کمرہ بک تھا۔ مارکیٹنگ کمپنی میں کام کرنیوالی 25سالہ لڑکی کی مارچ میں شادی طے تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد صورتحال واضح ہوجائے گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور