پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی آمد اورپریکٹس شیڈول جاری کردیا

پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی آمد اورپریکٹس شیڈول جاری کردیا
پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی آمد اورپریکٹس شیڈول جاری کردیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی آمد اورپریکٹس شیڈول جاری کردیا۔

پی بی سی حکام کے مطابق مہمان ٹیم 5 فروری بروز بدھ کی صبح اسلام آبادپہنچے گی ،بنگلہ دیش ٹیم 5 فروری کو دوپہرڈیڑھ بجے پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی جبکہ 6 فروری کو بھی دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی ۔

پی سی بی کے مطابق پریکٹس سیشن صبح10 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا،دو میچز کی سیریزکا پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ 7 فروری کو صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

مزید : کھیل