مولا بخش چانڈیو کی عمر کوٹ آمد، ایم پی اے علی مردان شاہ کی وفات پر لواحقین سے تعزیت

مولا بخش چانڈیو کی عمر کوٹ آمد، ایم پی اے علی مردان شاہ کی وفات پر لواحقین سے ...
مولا بخش چانڈیو کی عمر کوٹ آمد، ایم پی اے علی مردان شاہ کی وفات پر لواحقین سے تعزیت

  



عمرکوٹ(سید ریحان شبیر    )  پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی اطلاعات سیکرٹری و سینیٹر مولابخش چانڈیو کی  عمرکوٹ آمد پیپلزپارٹی  ایم پی اے علی مردان شاہ کی وفات پر لواحقین سے تعزیت سینٹر مولابخش چانڈیونے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آمریت کی پیداوار حکومت نے بینظیرانکم سپورٹ کارڈ سے  تصویر ہٹا سکتے ہیں لیکن عوام کے دلوں سے نہیں  ہٹا توسکتی ہے ۔موجودہ حکمرانوں نے آمریت کی  یاد تازہ کردی ،عمران نیازی کی  حکومت ناکام نااہل حکومت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی اطلاعات سیکرٹری و سینیٹر مولابخش چانڈیو کی عمرکوٹ کے قریبی گاوں کھاروڑو سید پہنچ کر پی ہی ایم اے سید علی مردان شاہ کی وفات پر انکے لواحقین سے تعزیت کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وفاقی حکومت کو خوب تنقید کان نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شھید بھٹو اور شھید محترمہ بینظیر  آمروں سے مقابلا کیا اور اب  آمریت کے سائے میں  پلنے  والے ان کی تصویر سے بھی ڈرتے ہیں تم صرف اتنا کرسکتے ہو لہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے شہید رانی کی تصویر ہٹا سکتےہو لیکن عوام کی دلوں سے شہید رانی کو   کیسے نکالو گے شہید رانی  تو  پاکستانی عوام کی دلوں میں بستی  ہیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت پالیسیاں بنانے میں ناکام ہو گئی ہے.ان کو نااہل حکومت ہی  کہا جاسکتا ہے نااہل وفاقی حکمران ایک تو وعدہ پورا کرے مرغیاں دینے اور  وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے میں کون سی رکاوٹ ہے.کیوں نہیں عوامی مسائل پر توجہ دی جاتی کیوں نہیں اپنے وعدوں پر پورا اترتی انکا کام صرف ہر بات ماضی کی حکومت پر ڈالنا ہے اور کچھ بھی نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکوں پر چلنے والی حکومت سے کوئی امید نہیں جھوٹےخان  نے کہا تھا کہ پروٹوکول نہیں لیں گے مگر ان کا نکمے وزیر اس وقت بھی بڑا پروٹوکول لے رہے ہیں یہ نااہل حکومت ہے ان کی باتیں اچھی مگر کام کے کھوٹے ہیں آئے  روز میڈیا کے سامنے جھوٹ کا بازار گرم کرتےہیں اور اپوزیشن رہنماوں پر جھوٹے الزمات عائد کرتےہیں انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان صوبائی حکومتیں کیسے ختم کرسکتےہیں   ان کے پاس اختیارات نہیں حیرت کی بات تو یہ ہے کہ  ایسے بے خبر صدر ہیں جن کو ملکی حالات کا بھی علم نہیں اور نہ ہی عوامی مسائل کا پتا ہے تیدیلی سرکار مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ٹیکوں کے سہارے چلنے والی حکومت جلد خود ہی ختم ہو جائے گی ٹیکے کے عادی کو اگر ٹیکا نہ لگے تو وہ اپنے کپڑے پھاڑنے لگ جاتاہے ۔

خوابوں میں حوریں دیکھنےوالے خیالی خان  کو بھی ٹیکے نہیں لگے تو کپڑے پھاڑیں گے اور خارش بھی کریں گے یہ وبہ پورے ملک کو خارش زدہ کردیں گے اس لیئے جلد جلد ان سے جان چھڑانی ہے اس موقع پر صوبائی وزیر سردارشاہ،ضلع کونسل چئیرمین نور علی شاہ،مرحوم کے بیٹے سید امیر علی شاہ اور دیگر موجود تھے۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ