خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر آئینی قرار دینے کالاہورہائیکورٹ کافیصلے سپریم کورٹ میں چیلنج

خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر آئینی قرار دینے کالاہورہائیکورٹ کافیصلے سپریم ...
خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر آئینی قرار دینے کالاہورہائیکورٹ کافیصلے سپریم کورٹ میں چیلنج

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)سپریم کورٹ میں خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر آئینی قرار دینے کے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیاگیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کافیصلہ سنانے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیرآئینی قراردینے کا لاہورہائیکورٹ کا13 جنوری کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاگیا،ہائیکورٹ کافیصلہ سابق صدرہائیکورٹ بار راولپنڈی توفیق آصف نے چیلنج کیا۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سابق صدرپرویز مشرف کو عدالت میں پیش ہونے کے کئی مواقع دیئے گئے ،لاہورہائیکورٹ کا خصوصی عدالت کی تشکیل کی درخواست پر دائرہ سماعت نہیں تھا،درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو غیرآئینی قراردیتے ہوئے کالعدم قراردیا جائے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد