خیبرپختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر بڑی کرپشن ، رقم دراصل کون لے اڑا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

خیبرپختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر بڑی کرپشن ، رقم دراصل کون لے اڑا ؟ ...
خیبرپختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر بڑی کرپشن ، رقم دراصل کون لے اڑا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

  



پشاور(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر بڑی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ہم نیوز کے مطابق سرکاری سکول میں پڑھنے والی بچیوں کا ماہانہ وظیفہ سکول پرنسپل اور پوسٹ ماسٹر لے اڑے۔دستاویزات کے مطابق ضلع اپر دیر کے سکول کی طالبات کے لیے مختص دو کروڑ 91 لاکھ کی رقم کرپشن کی نذر ہوگئی۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پی ٹی آئی سابق دور حکومت میں کی گئی کرپشن کا پول کھول دیا۔

کرپشن کے خلاف آڈٹ جنرل آف پاکستان نے ذمہ داروں کے تعین کرنے کی سفارش بھی کردی ہے۔حال ہی میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 2019 میں کرپشن سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق 2018 کی ’کرپشن پرسیپشن انڈیکس‘ میں پاکستان کا اسکور 33 تھا جو 2019 میں 32 ہوگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے 180 رینکس میں پاکستان کا رینک 120 ہے۔

رپورٹ میں کرپشن پر قابو پانے کے لیے تجاویز بھی دی گئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ بدعنوانی روکنے کے لیے چیک اینڈ بیلنس اور اختیارات کو علیحدہ کیا جائے۔رپورٹ میں تجویز دی گئی کہ سیاست میں پیسے اور اثرورسوخ کو قابو کیا جائے۔ بجٹ اور عوامی سہولیات ذاتی مقاصد اور مفاد رکھنے والوں کے ہاتھوں میں نہ دی جائیں۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور