گناسستاکروادیں چینی سستی کردیں گے ،شوگر ملزمالکان اورحکومت کے درمیان مذاکرات ناکام

گناسستاکروادیں چینی سستی کردیں گے ،شوگر ملزمالکان اورحکومت کے درمیان ...
گناسستاکروادیں چینی سستی کردیں گے ،شوگر ملزمالکان اورحکومت کے درمیان مذاکرات ناکام

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت اورشوگرملز ایسوسی ایشن کے مذاکرات ناکام ہو گئے،شوگرملزایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتیں کم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ گناسستاکروادیں چینی سستی کردیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اورشوگرملز ایسوسی ایشن کے مذاکرات ہوئے،حکومت نے شوگرملزمالکان سے چینی کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کردیاجبکہ شوگرملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتیں کم کرنے سے انکار کردیا۔

شوگرملز ایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ گنے کا سرکاری نرخ190 روپے فی من ہے جبکہ کسان 250 روپے میں بیچ رہا ہے،گناسستا ہوگا توچینی سستی ہوگی، شوگرملزایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ حکومت شوگرملوں کو190 روپے من گنے کی فراہمی یقینی بنائے ،شوگرملزمالکان نے دو ٹوک کہنا ہے کہ گناسستاکروادیں چینی سستی کردیں گے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور