بل گیٹس نے بیٹی جینیفر کے مسلمان نوجوان سے شادی کے اعلان پر رد عمل جاری کر دیا
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )مائیکروسافٹ کے بانی ” بل گیٹس “ نے اپنی صاحبزادی جینفرکے مسلمان نوجوان سے شادی کے اعلان پر ردعمل جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بل گیٹس کی بیٹی جینیفر نے مصری گھڑ سوار ” نیال نصر “ سے منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے ہر کسی کو چونکا دیا تھا تاہم اب اس پر ان کے والد کا بیان بھی سامنے آ گیاہے ۔ بل گیٹس بیٹی کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ” میں مکمل طور پر خوشی سے حیران ہوں ، جینیفر اور نیال نصر کو بہت بہت مبارک ہو ۔“
بل گیٹس کی بڑی بیٹی ” جینیفر “ اور نیال نصر نے اپنی منگی کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا جس کی تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔ جینیفر گیٹس نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” نیال نصر تم اپنی مثال آپ ہو ، نیال نصر ایک میڈیکل سٹوڈنٹ ہے اور گھڑ سواری کا کھلاڑی بھی ہے۔بل گیٹس کی بیٹی کا کہناتھا کہ ” میں ساری زندگی ایک ساتھ گزارنے ، سیکھنے ، بڑھنے ، ہنسے اور ایک دوسرے کو پیا ر کرنے کیلئے انتظارنہیں کر پا رہی۔
نیال نصر کویت میں پروان چڑھے ہیں اور وہ بھی جینفر کی جانب سے شادی کی پیشکش کو قبول کرنے پر اپنی خوشی نہیں چھپا سکے ، نیال نے لکھا کہ ” اس نے ہاں کر دی “۔نصر کا کہناتھا کہ میں اس وقت خود دنیا کا سب سے زیادہ خوش قسمت انسان محسوس کر رہاہوں۔ ان کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ” جینیفر تم وہ ہر چیز ہو جس کا میں کبھی تصور کیا تھااور اس سے بھی کہیں زیادہ۔“