حارث رﺅف کو بگ بیش لیگ میں عمدہ کارکردگی پر شاندار اعزاز مل گیا، جان کر مداح خوشی سے جھوم اٹھیں گے

حارث رﺅف کو بگ بیش لیگ میں عمدہ کارکردگی پر شاندار اعزاز مل گیا، جان کر مداح ...
حارث رﺅف کو بگ بیش لیگ میں عمدہ کارکردگی پر شاندار اعزاز مل گیا، جان کر مداح خوشی سے جھوم اٹھیں گے

  



سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر بگ بیش ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بی پی ایل میں شریک ہیڈ کوچز پر مشتمل جیوری نے 11 کرکٹرز کا انتخاب کیا جن میں پاکستانی باؤلر حارث رؤف بھی شامل ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مارکوس سٹوئنس، جوش انگلیس، میتھیو ویڈ، گلین میکسویل، جون ویلز، مچل مارش، ٹام کیورن، راشد خان، ڈینیل سیمز اور پیٹر سڈل شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حارث رؤف کو پاکستانی ٹیم کی نمائندگی سے قبل ہی بگ بیش لیگ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع مل گیا جنہوں نے میلبورن سٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے انتہائی عمدہ کارکردگی دکھائی اور پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی۔

دنیا کی معروف لیگ میں متاثرکن کارکردگی دکھانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق کی قیادت میں سلیکشن کمیٹی نے انہیں بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ میں منتخب کیا جس میں حصہ لینے کے بعد وہ دوبارہ بی بی ایل کھیلنے کیلئے آسٹریلیا چلے گئے۔

مزید : کھیل