نوواک جوکووچ نے 8 ویں بار آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیت لیا
کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) سربین ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن ٹائٹل میں 8 ویں بار فتح حاصل کرتے ہوئے مجموعی طور پر 17 واں گرینڈ سلیم سنگلز ٹائٹل جیت لیا ہے اور اس کیساتھ ہی وہ ٹینس کی عالمی رینکنگ میں بھی پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نوواک جوکووچ نے 3 گھنٹے 59 منٹ تک جاری رہنے والے فائنل مقابلے میں آسٹریلوی کھلاڑی ڈومینک تھیئم کیخلاف 2 کے مقابلے میں 3 سیٹس سے فتح حاصل کی اور حریف کھلاڑی کو 4-6،2-6، 3-6 اور 4-6 سے شکست دی۔ آسٹریلین اوپن میں فتح کیساتھ ہی نوواک جوکووچ کے گرینڈ سلیم ٹائٹلز کی تعداد 17 ہوگئی ہے اوروہ عالمی چیمپین راجرفیڈرر کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف تین ٹائٹلز کی دوری پر ہیں۔ جوکووچ نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” یہ یقینی طور پر دنیا میں میرا پسندیدہ ٹینس کورٹ اور میرا پسندیدہ سٹیڈیم ہے۔“
نوواک جوکووچ سربیا ٹینس کے ایک پیشہ ور کھلاڑی ہیں جو فی الحال مردوں کے سنگلز میں عالمی نمبر ایک پر ہیں۔ان کے ریکارڈ پر 17 گرینڈ سلیم سنگلز ٹائٹلز ہیں جن میں آسٹریلوی اوپن ٹائٹل ، 5 ومبلڈن ٹائٹل ، 3 یو ایس اوپن ٹائٹل ، اور ایک فرانسیسی اوپن ٹائٹل شامل ہیں۔