پاکستان میں کروناوائرس کا کوئی بھی کیس نہیں ،معاون خصوصی صحت ظفر مرزا

پاکستان میں کروناوائرس کا کوئی بھی کیس نہیں ،معاون خصوصی صحت ظفر مرزا
پاکستان میں کروناوائرس کا کوئی بھی کیس نہیں ،معاون خصوصی صحت ظفر مرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاہے کہ کروناوائرس کا کوئی بھی کیس پاکستان میں نہیں ،کرونا وائرس سے متعلق حکومت انتظامات کا جائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیتی ہے،آج بھی اسلام آباد ائیر پورٹ پر انتظامات کا جائزہ لیا ۔
معاون خصوصی صحت نے چینی سفیر کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ چین سے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،چین سے آنے والوں میں کوئی مشتبہ مسافر نہیں ملا،چین سے آنے والا کوئی مسافر ایسا نہیں جسے آبزرویشن کی ضرورت ہو، وائرس کے مشتبہ 7لوگوں کے نمونے منفی آنا خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں سے متعلق ایس او پیز جاری کردیئے گئے ہیں،کوئی بھی پاکستانی یا چینی اس وقت تک چین نہیں چھوڑ سکتا جب تک ان کا معائنہ نہ کیاجائے،انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ پر جو سسٹم لگائے ہوئے تھے ان کا خودجائزہ لیا،کرونا وائرس سے متعلق حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے،وزارت صحت کی ٹیمیں تمام ایئرپورٹس پر جائیں گی۔