مغربی پاکستان والوں کیلئے ڈوب مرنے کامقام ہے،لاہورہائیکورٹ،خاتون بازیابی کیس میں ڈی ایس پی اورایس ایچ او کوکمرہ عدالت سے باہرنکال دیا

مغربی پاکستان والوں کیلئے ڈوب مرنے کامقام ہے،لاہورہائیکورٹ،خاتون بازیابی ...
مغربی پاکستان والوں کیلئے ڈوب مرنے کامقام ہے،لاہورہائیکورٹ،خاتون بازیابی کیس میں ڈی ایس پی اورایس ایچ او کوکمرہ عدالت سے باہرنکال دیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خاتون کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت کے دوران ڈی پی اوکی جگہ ڈی ایس پی کے پیش ہونے پر عدالت برہم ہو گئی، عدالت نے ڈی ایس پی اورایس ایچ او کو کمرہ عدالت سے باہرنکال دیا ،جسٹس طارق عباسی نے کہا کہ ڈی پی اوپیش نہیں ہوتاتووزیراعلیٰ کوبلالیتے ہیں،وزیراعلیٰ کوبلاکرپولیس کارکردگی دکھاتے ہیں۔

جسٹس طارق عباسی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ 1947 میں پاکستان آزاداور 1971 میں بنگلہ دیش بن گیا،بنگلہ دیش ہمارے جسم کاحصہ،آج ترقی کے منازل طے کررہاہے،مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا،مغرب میں ہم بیٹھے ہیں،عدالت نے کہا کہ مغربی پاکستان والوں کیلئے ڈوب مرنے کامقام ہے،آج ہم دنیاکومنہ دکھانے کے قابل نہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خاتون کی بازیابی کیلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی،ڈی پی اوکی جگہ ڈی ایس پی کے پیش ہونے پر عدالت برہم ہو گئی،جسٹس طارق عباسی نے کہا کہ ڈی ایس پی اورایس ایچ اوکوکمرہ عدالت سے باہرنکالو،عدالت نے ڈی ایس پی اورایس ایچ اوکو کمرہ عدالت سے باہرنکال دیا ،عدالت نے کہا کہ ڈی پی اوپیش نہیں ہوتاتووزیراعلیٰ کوبلالیتے ہیں،وزیراعلیٰ کوبلاکرپولیس کارکردگی دکھاتے ہیں۔جسٹس طارق عباسی نے کہا کہ ڈی پی او نے ڈنگ ٹپاؤپالیسی اپنائی،ڈی پی اوشیخوپورہ فوری پیش ہو۔

عدالت نے کہا کہ پاکستان میں ہرکسی کوکرسی سے چمٹنے کاشوق ہے،ڈنگ ٹپاؤپالیسی نے ملک کوتنزلی کی طرف دھکیل دیا،جسٹس طارق عباسی نے کہا کہ ملک کواس سسٹم نے تباہ کررکھاہے،عدالت نے کہا کہ جوجس عہدے پربیٹھاوہ سمجھتاہے وراثت میں ملاہے،جسٹس طارق عباسی نے کہاکہ عہدہ سے چمٹ کربیٹھے ہیں لیکن کام کچھ نہیں۔

عدالت نے کہا کہ 1947 میں پاکستان آزاداور 1971 میں بنگلہ دیش بن گیا،بنگلہ دیش ہمارے جسم کاحصہ،آج ترقی کے منازل طے کررہاہے،مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا،مغرب میں ہم بیٹھے ہیں،عدالت نے کہا کہ مغربی پاکستان والوں کیلئے ڈوب مرنے کامقام ہے،آج ہم دنیاکومنہ دکھانے کے قابل نہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور