افتخار درانی کو کابینہ سے نکال دیاگیا

افتخار درانی کو کابینہ سے نکال دیاگیا
افتخار درانی کو کابینہ سے نکال دیاگیا

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے افتخار درانی کو کابینہ سے نکال دیا جس کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد 47 ہوگئی،ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق کابینہ ڈویژن کی لسٹ میں افتخار درانی کا نام موجود نہیں۔

جیونیوز کے مطابق کابینہ میں 25 وفاقی وزرا، 4 وزراء مملکت شامل ہیں جبکہ5 مشیر اور 13 معاونین خصوصی بھی کابینہ میں شامل ہیں۔افتخار درانی سے وزیراعظم آفس میں موجود آفس بھی واپس لے لیا گیا۔واضح رہے کہ افتخار درانی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا تھے ۔

ادھروزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ افتخار درانی مستعفیٰ ہو چکے ہیں۔

مزید : قومی